سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ کے قریب پہنچ گیا

کراچی(رم نیوز) عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ایران امریکہ متوقع ڈیل کے باعث ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، صرف دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 19 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فی تولہ سونا 7,800 روپے مہنگا ہو کر 4,96,762 روپے کا ہو گیا۔10 گرام سونا 6,687 روپے اضافے کے ساتھ 4,25,893 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ فی تولہ چاندی 373 روپے مہنگی ہو کر 8,445 روپے کی ہو گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 78 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4,744 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔