اسلام آباد(رم نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'معرکہِ حق' میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک سال گزرنے کے باوجود پہلگام واقعے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا اور اس کا جھوٹا بیانیہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ جنگ زمین، فضا، سمندر اور سائبر سمیت تمام محاذوں پر تھی جہاں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ہر جگہ ناکام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے، اور بھارت فالز فلیگ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگا کر حقیقت نہیں چھپا سکتا۔ پاکستان کی قیادت، عوام اور فوج متحد ہیں اور کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ دفن، پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی: پاک فوج