واشنگٹن(رم نیوز)امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے پاکستان کے حق میں قرارداد پیش کی ہے جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کی گئی ہے۔ قرارداد میں پاکستان کو ایک "قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث" قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگی ماحول میں پاکستان نے مذاکرات کو ترجیح دے کر بے گناہ جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ الگرین کے مطابق پاکستان کی یہ کوششیں ثابت کرتی ہیں کہ سفارت کاری ہی امن کا بہترین راستہ ہے۔
امریکی کانگریس میں پاکستان کی امن کوششوں کے اعتراف میں قرارداد پیش