آبنائے ہرمز میں کشیدگی: ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار

تہران(رم نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے امریکی اہداف پر میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوجی حکام کے مطابق اس کارروائی میں دشمن کے یونٹس کو نقصان پہنچا، جس کے بعد وہ علاقے سے پیچھے ہٹ گئے۔ امریکی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیشِ نظر مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ بندر عباس اور قشم جزیرے میں متعدد دشمن ڈرونز کو مار گرانے کی اطلاعات ہیں۔ صوبہ ہرمزگان کے شہر سیرک میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں حالیہ دنوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بحری اشتعال انگیزی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔