سٹاک مارکیٹ میں مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس 1,327 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 70 ہزار 393 کی سطح پر آگیا ہے۔گزشتہ روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا اور انڈیکس 1189 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا تھا، تاہم آج سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔ مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ایشیائی سٹاک مارکیٹوں بشمول جاپان، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔