بولان(رم نیوز)جھل مگسی میں ایم ایٹ (M-8) شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خاران سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، جبکہ ایک زخمی ہسپتال میں دورانِ علاج جاں بحق ہوا۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 7 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جھل مگسی میں مسافر کوچ کو ہولناک حادثہ، خاتون اور بچے سمیت 8 افراد جاں بحق