سیول(رم نیوز) ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے باعث پیدا ہونے والی بحری ناکہ بندی کے بعد جنوبی کوریا کا پہلا آئل ٹینکر 'اوڈیسا' ایک ملین بیرل خام تیل لے کر بحفاظت منزل پر پہنچ گیا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایشیائی ملک کا بحری جہاز اس حساس راستے سے گزرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹینکر اپریل کے وسط میں پابندیوں میں ملنے والی ایک مختصر رعایت کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرا تھا۔ جنوبی کوریا، جو اپنی ایندھن کی ضروریات کے لیے مشرقِ وسطیٰ پر انحصار کرتا ہے، اس سپلائی کو توانائی کے بحران میں کمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دے رہا ہے۔ یاد رہے کہ تہران اور واشنگٹن کی کشیدگی کے باعث اب بھی تقریباً 1500 بحری جہاز خلیج فارس میں پھنسے ہوئے ہیں۔