انقرہ(رم نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کی پالیسیوں کو مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔ الجزائر کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے ثابت کر دیا ہے کہ خطے کا سب سے بڑا سکیورٹی مسئلہ خود اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں ہیں۔ اس موقع پر الجزائر کے صدر نے بھی غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں، لبنان پر حملوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری سے اسرائیلی قبضے اور جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے لیے سب سے بڑا سکیورٹی خطرہ ہے: صدر اردگان