پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں جاری

اسلام آباد(رم نیوز) حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔