آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے 1.32 ارب ڈالر کی منظوری؛ پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(رم نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے پاکستان کے لیے 1.32 ارب ڈالر کی قسط منظور کر لی ہے، جس میں سے 22 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دیے جائیں گے۔آئی ایم ایف نے اعلامیے میں زور دیا ہے کہ پاکستان پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں لاگت کے مطابق رکھے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے اور سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرے۔ ادارے نے واضح کیا کہ طویل مدتی معاشی ترقی کے لیے یہ اصلاحات ناگزیر ہیں۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے، تاہم مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اور ایکسچینج ریٹ میں لچک برقرار رکھنا ضروری ہے۔