واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تین روزہ جنگ بندی میں توسیع ہو سکتی ہے اور وہ اس جنگ کے مکمل خاتمے کے خواہاں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ میں ہر ماہ ہزاروں فوجی ہلاک ہو رہے ہیں، اس خونریزی کو روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ جنگ بندی صرف آغاز ہے جبکہ وہ اس میں مزید توسیع دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مستقل امن قائم ہو اور جاری جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے ہنٹا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ وائرس کو بڑی حد تک قابو میں رکھا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق جنگ بندی تجاویز پر بھی بات کی اور کہا کہ امریکا کو ایران کی جانب سے جلد جواب موصول ہونے کی توقع ہے۔