آبنائے ہرمز پر ایران کے نئے اقدامات، بحری نگرانی سخت

تہران(رم نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت کی نگرانی کیلئے نئی بحری اتھارٹی قائم کر دی ہے، جو جہازوں کو آمد و رفت کی اجازت دینے کے ساتھ ٹرانزٹ فیس بھی وصول کرے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے ’’اوشین کوئی‘‘ نامی آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ ٹینکر ملکی تیل برآمدات اور قومی مفادات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔