لاہور(رم نیوز)لاہورہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے جمع کرائی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیر آئینی ہے اور ملک میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہو چکی ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ اس اقدام سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر