ڈھاکہ(رم نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش نے منشیات کی سمگلنگ، انسداد دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے دستخط کیے۔ دونوں ممالک نے سیکرٹری لیول جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔ معاہدے کے تحت منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ روکنے کیلئے معلومات کے تبادلے اور مشترکہ کارروائیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اہلکاروں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی تعاون کیا جائے گا۔ملاقات میں سائبر کرائم، انسانی سمگلنگ اور مالیاتی جرائم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کا منشیات و جرائم کے خلاف مشترکہ تعاون پر اتفاق