نئی دہلی(رم نیوز) بھارت میں اعلیٰ فوجی سطح پر اہم تقرریاں کرتے ہوئے دفاعی اور بحری قیادت میں تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی کو نیا چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 30 مئی کو ریٹائر ہونے والے جنرل انیل چوہان کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ نئے تعینات ہونے والے چیف آف ڈیفنس سٹاف وزارتِ دفاع کے عسکری امور کے محکمے کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔اسی طرح وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو بھارتی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 31 مئی کو مدت مکمل کرنے والے ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔
بھارت میں اعلیٰ عسکری قیادت میں بڑی تبدیلیاں، نئے سربراہان کا اعلان