کینبرا(رم نیوز) آسٹریلیا نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی قیادت پر انسدادِ دہشت گردی کے تحت مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آسٹریلوی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی مالی معاونت روکنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں کو محدود کیا جا سکے۔وزیرِ خارجہ پینی وانگ نے کہا کہ بی ایل اے پاکستان میں متعدد پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے جن میں شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔
آسٹریلیا کی بی ایل اے کے خلاف کارروائی، مالی پابندیاں نافذ