روسی سیٹلائٹس کی مشکوک قربت، خلائی ماہرین میں تشویش

ماسکو(رم نیوز) روس کے فوجی سیٹلائٹس Kosmos 2581 اور Kosmos 2583 کی خلا میں غیر معمولی اور انتہائی قریبی حرکت نے عالمی خلائی ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں سیٹلائٹس تقریباً 585 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کرتے ہوئے ایک موقع پر صرف چند میٹر کے فاصلے پر آ گئے۔ یہ واقعہ فروری 2025 میں لانچ کیے گئے ان سیٹلائٹس کے بعد سامنے آیا ہے۔امریکی خلائی نگرانی کمپنی کومسپوک کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی فلائنگ پیٹرن نہیں بلکہ ایک پیچیدہ اور کنٹرولڈ نوعیت کی حرکت دکھائی دیتی ہے، جس سے خلائی جاسوسی یا تکنیکی تجربات کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس غیر معمولی قربت نے مدار میں ممکنہ تصادم اور جدید فوجی خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق سوالات کو بھی جنم دیا ہے۔