دوحہ(رم نیوز) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور سٹریٹجک تعاون پر گفتگو کی گئی۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں قطر اور امریکا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے، جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بحرانوں کے حل کیلئے مذاکرات اور پرامن ذرائع کے استعمال پر زور دیا اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو علاقائی امن و استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔قطری وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے جامع معاہدہ ناگزیر ہے اور تمام فریقین کو سفارتی کوششوں میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
قطر اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاقق