اظہر علی سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

سکاٹ لینڈ(رم نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہو گئے ہیں۔کرکٹ سکاٹ لینڈ کے مطابق اظہر علی کو یہ ذمہ داری دورہ نیپال کے لیے سونپی گئی ہے، جہاں ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں حصہ لے گی۔ سکاٹ لینڈ ٹیم اپنی آئندہ اسائنمنٹ میں نیپال اور امریکہ کے خلاف میچز کھیلے گی۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے پرجوش ہیں۔