کراچی(رم نیوز) محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ گزشتہ دنوں کراچی میں رواں سال کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
کراچی میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان