کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 589 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس گر گیا