ناکہ بندی میں 61 ایرانی جہاز واپس، کشیدگی برقرار:سینٹ کام کا دعویٰ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے دوران اب تک 61 ایرانی جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔سینٹ کام کے جاری بیان کے مطابق کارروائی کے دوران 4 تجارتی جہازوں کو بھی غیر فعال کیا گیا، جبکہ 20 سے زائد امریکی جنگی جہاز اس مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی چھوٹی اور ہلکی آبدوزیں آبنائے ہرمز میں تعینات کر دی گئی ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔