واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے ایران کی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی توانائی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 4 فیصد اضافے کے ساتھ 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی 4 فیصد بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور سفارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈیوں میں دباؤ بڑھا ہے، جس کا براہ راست اثر توانائی کی قیمتوں پر پڑا ہے۔
ایران کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ