لاہور (رم نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو طبیعت خراب ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ صنم جاوید کے شوہر کے مطابق انہیں آنکھ اور معدے میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا ہے، تاہم بیماری کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔واضح رہے کہ صنم جاوید 9 مئی کے مقدمے میں 5 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کر رہی ہے۔
طبیعت ناساز، پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید جیل سے ہسپتال منتقل