اسلام آباد (رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پاکستانی معیشت پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق، اپریل میں ترسیلاتِ زر کا حجم ماہانہ بنیاد پر 8 فیصد کمی کے بعد 3 ارب 50 کروڑ ڈالر رہا، جو مارچ میں 3 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا۔ سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ اور امریکہ سے آنے والے زرمبادلہ میں 4 سے 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم سالانہ بنیاد پر ترسیلات میں اب بھی 11 فیصد اضافہ برقرار ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 33 ارب 86 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ترسیلاتِ زر میں 8 فیصد کمی