اسلام آباد (رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی برآمدات میں اضافے کو حکومت کی سب سے بڑی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ ملک میں انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد 5.1 ملین ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور صوبوں میں آسان خدمت مراکز کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی۔ بریفنگ کے مطابق حالیہ 5G نیلامی سے 509 ملین ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا، جبکہ اسلام آباد میں فری انٹرنیٹ ہاٹ سپاٹس اور اسکولوں میں فائبر کنیکٹیویٹی کا کام بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت