پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 71 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھٹ گئے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز ہی سے زبردست تیزی دیکھی گئی جس نے سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا۔کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی بلند پرواز کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 571 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ اس اچانک تیزی نے ٹریڈنگ ہال میں سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں اور ہر طرف ہریالی نظر آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی تھی اور انڈیکس 609 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 506 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم، آج کی تیزی نے گزشتہ روز کے تمام نقصانات کو منٹوں میں دھو ڈالا اور مارکیٹ اب اپنی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔