پنجاب میں بارشوں کا سپیل ختم، آج سے سورج آگ برسائے گا، گرمی کی شدت میں اضافہ

لاہور (رم نیوز) پنجاب میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ختم ہونے کے ساتھ ہی گرمی کی لہر نے واپسی اختیار کرلی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے بیشتر حصوں سے بادلوں کا سسٹم آج دوپہر تک نکل جائے گا، جس کے بعد دھوپ کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ لاہور میں آج صبح سے ہی سورج نے اپنی تپش دکھانا شروع کر دی ہے، جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا اور بارش کی کوئی توقع نہیں ہے۔