'حقوق تسلیم نہ کیے تو ناکامی مقدر ہو گی'؛ باقر قالیباف کا امریکہ کو حتمی انتباہ

تہران (رم نیوز ) ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ 14 نکاتی تجویز میں بیان کردہ ایرانی حقوق کو تسلیم کیے بغیر کوئی بھی عالمی حکمتِ عملی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ 'ایکس' پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس راہ میں تاخیر کی قیمت امریکی ٹیکس دہندگان کو چکانی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور دشمن ہماری جوابی حکمتِ عملی دیکھ کر حیران رہ جائے گا۔