پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

لاہور/کراچی/کوئٹہ (رم نیوز) ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث تینوں صوبوں نے سکولوں کی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب میں چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی اور سکول 24 اگست کو کھلیں گے۔ بلوچستان میں سرکاری سکولوں میں 23 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔سندھ میں تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ہیٹ ویو سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔