عیدالاضحیٰ 2026، سپارکو نے چاند کی رویت سے متعلق اہم معلومات جاری کر دیں

کراچی (رم نیوز) قومی خلائی ادارے سپارکو نے ملک میں ذوالحج کا چاند نظر آنے اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے فلکیاتی حسابات جاری کر دیے ہیں۔ترجمان سپارکو کے مطابق 17 مئی کی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی موافق ہیں، کیونکہ اس وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ ان شواہد کی روشنی میں یکم ذوالحج 1447 ہجری بروز پیر (18 مئی) کو ہونے کی توقع ہے۔ سائنسی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جانے کا قوی امکان ہے۔ تاہم، ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی اور شرعی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ہی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔