ہانیہ عامر کی زندگی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ؟ انسٹاگرام پر صرف 11 پوسٹس اور شناختی کارڈ کی ڈی پی نے ہلچل مچا دی

کراچی (رم نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی حالیہ انسٹاگرام سرگرمی سے شوبز حلقوں اور مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی گلیمرس پروفائل تصویر کو ہٹا کر اپنے اصل قومی شناختی کارڈ کی تصویر لگا دی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ ہانیہ نے صرف پروفائل پکچر ہی تبدیل نہیں کی بلکہ اپنے اکاؤنٹ سے سینکڑوں تصاویر اور ویڈیوز بھی غائب کر دیں، جس کے بعد ان کے کروڑوں فالوورز اب ان کی فیڈ پر صرف 11 پوسٹس ہی دیکھ سکتے ہیں۔

اس اچانک 'ڈیجیٹل صفائی' کو مداحوں کی جانب سے کسی بڑے سرپرائز یا نئے پروجیکٹ کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اداکارہ کے شناختی کارڈ کی تصویر پر مداحوں کی بڑی تعداد حیران ہے کہ نادرا کے کیمرے کے سامنے بھی ہانیہ عامر اتنی پرفیکٹ کیسے نظر آ رہی ہیں؟۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ "ہم تو شناختی کارڈ میں خود کو نہیں پہچان پاتے، ہانیہ نے یہاں بھی پوز مارنے کی کسر نہیں چھوڑی۔جہاں ایک طرف اس اقدام کو کسی برانڈ کی تشہیر سے جوڑا جا رہا ہے، وہیں دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ حالیہ دنوں میں گردش کرنے والی دوبارہ قربت کی خبروں نے بھی مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا یہ ہانیہ کی زندگی میں کسی نئی شروعات کا اشارہ ہے۔