بیجنگ (رم نیوز) بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وفود کی سطح پر اہم ملاقات ہوئی۔ صدر شی نے واضح کیا کہ تائیوان کا مسئلہ پاک-امریکہ تعلقات کی سرخ لکیر ہے اور اسے غلط طریقے سے سنبھالنے پر تصادم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے حریف بننے کے بجائے شراکت دار بنیں کیونکہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ صدر ٹرمپ نے شی جن پنگ کو "عظیم رہنما" اور اپنا "دوست" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ تجارت پر مرکوز ہے۔ امریکی وفد میں ایلون مسک اور ٹم کک سمیت بڑے کاروباری سی ای اوز بھی شامل ہیں، جس کا مقصد معاشی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی استحکام اور ایران تنازع جیسے چیلنجز پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
ٹرمپ اور شی جن پنگ ملاقات: تائیوان پر 'سرخ لکیر' واضح، باہمی تجارت اور شراکت داری پر زور