کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان غالب ہے، جہاں کاروبار کا آغاز ہی مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے ابتدائی سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ 1 لاکھ 68 ہزار 528 کی سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز انڈیکس میں 1465 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی، تاہم آج سرمایہ کاروں کی جانب سے دوبارہ خریداری کے باعث مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔ عالمی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو ایشیائی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان پایا جا رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں معمولی تیزی دیکھی گئی، جبکہ اس کے برعکس چین اور انڈونیشیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان برقرار ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نئی بلندی پر