واشنگٹن(رم نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کی جانب سے پیش کی گئی تازہ تجویز کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کی "ریڈ لائن" بالکل واضح ہے؛ وہ ایسے ٹھوس اور مؤثر حفاظتی اقدامات چاہتے ہیں جن کے تحت ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے تمام راستے مستقل طور پر بند ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف وہی معاہدہ قابلِ قبول ہوگا جو امریکی شرائط اور سیکیورٹی معیار پر پورا اترے۔
ایران سے مذاکرات میں پیش رفت، تہران کی حالیہ تجویز مسترد: امریکی نائب صدر