"چین خوبصورت اور زبردست ہے"؛ صدر ٹرمپ بیجنگ کے 'ٹیمپل آف ہیون' کے سحر میں جکڑے گئے

بیجنگ(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ میں قدیم چینی فنِ تعمیر کے شاہکار 'ٹیمپل آف ہیون' کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اس تاریخی مقام کو "ناقابل یقین حد تک زبردست" قرار دیا صدر ٹرمپ جب اس وسیع و عریض کمپلیکس پہنچے تو چینی صدر شی جن پنگ بھی وہاں موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے منگ اور چنگ سلطنتوں کے دور کی اس قدیم عبادت گاہ کے مرکزی ہال کے سامنے تصاویر بنوائیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جب صدر ٹرمپ سے مذاکرات کی کامیابی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے معنی خیز انداز میں کہا کہ انتظار کریں۔ دورے کے دوران صحافیوں نے دو مرتبہ تائیوان کے حساس معاملے پر سوال اٹھایا، تاہم دونوں صدور نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے مندر کے اندرونی حصوں کی جانب بڑھ گئے۔ واضح رہے کہ 'ٹیمپل آف ہیون' وہ مقام ہے جہاں قدیم چینی شہنشاہ اچھی فصل اور ملکی ترقی کے لیے دعائیں مانگا کرتے تھے۔