دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، ایٹمی اثاثے دفاع کے لیے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک افواج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ معرکۂ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔وزیراعظم نے 28 مئی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نواز شریف اور تمام قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے صرف دفاع کے لیے ہیں، جارحیت کے لیے نہیں۔خطے میں حالیہ کشیدگی اور جنگ کے بادلوں نے معیشت پر اثرات مرتب کیے ہیں۔پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ہم امن پسند مگر باصلاحیت قوم ہیں۔