میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری آسان: SECP نے حد بڑھا دی، ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت فراہم

کراچی(رم نیوز)ایس ای سی پی نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز کے قواعد میں نرمی کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی حد میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔سہل اکاؤنٹس کی حد 10 لاکھ اور سہولت اکاؤنٹس کی حد 30 لاکھ روپے کر دی گئی۔ بینک صارفین کے لیے KYC کی شرط ختم اور بائیومیٹرک کے ذریعے فوری ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت دی گئی ہے۔ کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانا تاکہ عام آدمی بھی معاشی منافع حاصل کر سکے۔