اسلام آباد(رم نیوز) وزارتِ داخلہ نے شہریوں کی آسانی کے لیے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا پولیس ڈیٹا یکجا کر دیا ہے۔ اب ملک بھر کے شہری الگ الگ دفاتر کے بجائے صرف نیشنل پولیس بیورو سے آن لائن کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام سے بیرونِ ملک جانے والوں اور ملازمت کے امیدواروں کے لیے ویریفکیشن کا پیچیدہ عمل تیز اور آسان ہو گیا ہے۔
ملک بھر کے لیے یکساں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا نظام نافذ