بیجنگ مذاکرات، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے اور آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر چین و امریکہ کا اتفاق

بیجنگ(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں اہم عالمی مسائل پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے اور آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی تجارت کے لیے کھلا رکھنے پر متحد ہیں۔

چین نے ایران کو امریکہ یا اسرائیل کے خلاف جنگی سازوسامان فراہم نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔چین نے 200 بوئنگ طیارے، امریکی تیل اور سویابین خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کو 'معاہدہ یا تباہی' کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایرانی میزائلوں کی نقل و حرکت سے واقف ہے۔ صدر شی نے دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کے آغاز کو "میل کا پتھر" قرار دیا، جبکہ ٹرمپ نے موجودہ امریکہ کو دنیا کا متحرک ترین ملک قرار دیا۔اس پیش رفت نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے بادل چھٹنے کی نئی امید پیدا کر دی ہے۔