اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے وکلا کو دلائل شروع کرنے کے لیے 20 مئی تک کی آخری اور حتمی مہلت دے دی ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے تحریری حکم نامے میں وکیل صفائی کی جانب سے التوا کی درخواست پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ ہدایت کے باوجود آج کمزور وجوہات کی بنا پر دلائل نہیں دیے گئے، تاہم کیس کی اہمیت کے پیش نظر ایک آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی شدید مخالفت کی تھی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کی وکلا صفائی کو دلائل کے لیے 'آخری مہلت'