سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھی گئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 65 ہزار 365 کی سطح پر آگیا۔مارکیٹ میں گراوٹ کی بڑی وجہ امریکہ میں شرح سود میں اضافے کے خدشات ہیں، جس کے باعث ایشیائی مارکیٹس بشمول جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور جاپان بھی شدید دباؤ کا شکار رہیں۔ مقامی مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی 952 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔