وزیراعظم سے وفد کی ملاقات،پاکستان میں چینی ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کا قیام

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے آئی بی آئی (IBI) گروپ کے 11 رکنی وفد نے ملاقات کی، جس میں گروپ نے پاکستان میں اپنا ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے صنعتی اشتراک اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ چینی وفد کے مطابق اس مرکز کے قیام سے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو چینی مارکیٹ تک رسائی ملے گی۔ وفد نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا اور ڈیجیٹل اصلاحات میں بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔یہ دورہ ستمبر 2025 میں بیجنگ میں منعقدہ پاک،چین بزنس کانفرنس کے تسلسل کا حصہ ہے۔