واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی درخواست پر روکا، تاہم ایران کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے اب ان کا صبر جواب دے رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاندار شخصیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کے ساتھ ڈیل کرانے کی یقین دہانی پر مجھے حملے سے روکا، یہ جنگ بندی پاکستان پر نوازش تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ہر بار معاہدہ کرنے کے اگلے ہی روز مکر جاتا ہے، انہیں ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر اعتراض نہیں بشرطیکہ ان کا عزم حقیقی ہو۔ صدر ٹرمپ نے اپنے دورہِ چین کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ تجارت اور تائیوان پر مثبت بات چیت ہوئی، تائیوان کو فی الحال ہتھیار نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے کہنے پر ایران پر حملہ روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: صدر ٹرمپ