مٹی کا تیل ساڑھے 7 روپے سستا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 5، 5 روپے کمی

اسلام آباد(رم نیوز)حکومت نے عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔ مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لٹر مقرر۔ پٹرول 5 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ پٹرول پر لیوی 9 روپے 24 پیسے کم کر کے 108 روپے 17 پیسے کر دی گئی ہے۔ ڈیزل 5 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر۔ تاہم، ڈیزل پر لیوی 9 روپے 40 پیسے بڑھا کر 52 روپے فی لٹر کر دی گئی ہے۔