لاہور(رم نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد: ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ ژوب، زیارت، مستونگ اور بارکھان سمیت مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں سے گلیشیئرز پگھلنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری