کراچی(رم نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر ملک گیر ”گو کیش لیس“ مہم کا آغاز کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار 54 سے بڑھا کر 96 مویشی منڈیوں تک پھیلا دیا ہے تاکہ نقد رقم کے بغیر محفوظ خرید و فروخت کو فروغ دیا جا سکے۔ 22 نامزد بینک مویشی منڈیوں میں خصوصی کیمپ، اے ٹی ایم اور موبائل وینز قائم کر رہے ہیں جہاں بیوپاریوں کے اکاؤنٹس کھول کر انہیں کیو آر (QR) کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دی جائے گی۔ منڈیوں میں بڑے لین دین کو آسان بنانے کے لیے سٹیٹ بینک نے 14 مئی سے 5 جون 2026 تک اکاؤنٹ بیلنس اور ادائیگیوں کی حد میں عبوری نرمی کر دی ہے۔سٹیٹ بینک نے شہریوں اور بیوپاریوں کو نقدی کے خطرات سے بچنے کے لیے موبائل ایپس اور ’راست‘ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیاں، سٹیٹ بینک کی ’گو کیش لیس‘ مہم شروع