خیبرپختونخوا میں بھی لاک ڈاؤن ختم کرنے کی تجویز، وزیراعلیٰ کا گورنر کی سفارش سے اتفاق

پشاور(رم نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں پنجاب اور سندھ کی طرز پر صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ گورنر نے تاجروں کا مالی نقصان کم کرنے اور عوامی ریلیف کے لیے دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات بڑھانے کی سفارش کی، جس سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اتفاق کیا۔پنجاب حکومت نے یکم جون تک کاروباری اوقات پر عائد رات 8 بجے کی پابندی ختم کر دی ہے جبکہ سندھ حکومت بھی کفایت شعاری مہم کے تحت لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کر چکی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔