کنساشا(رم نیوز) افریقہ کی صحت عامہ کی ایجنسی نے کانگو میں ہلاکت خیز ایبولا وائرس کی نئی وبا کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد وائرس کے سرحد پار پھیلنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کانگو کے صوبے ایتوری میں اب تک 65 اموات ہو چکی ہیں اور 246 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین کو شبہ ہے کہ یہ وائرس کی سب سے مہلک ترین قسم 'ایبولا زائر' ہے۔ یہ وبا یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کی سرحد کے قریب پھیلی ہے، اور ہمسایہ ملک یوگنڈا نے بھی ایبولا سے پہلی موت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد سرحدی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
کانگو میں ایبولا وائرس کا آؤٹ بریک؛ 65 افراد ہلاک، وائرس یوگنڈا تک پھیل گیا