لاہور(رم نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے، تاہم ان کی بھارت روانگی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہوگا، جبکہ اہم بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو احمد آباد (بھارت) میں منعقد ہوگی۔ اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں تبدیلیوں اور اس میں زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان کو شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
محسن نقوی کو آئی سی سی میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول، دورہ بھارت کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے